شوٹنگ کے دوران سنجے لیلا بھنسالی مجھے مارتے تھے رنبیر کپور کا انکشاف
ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ذہن میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم چھوڑنے کے خیالات آنے لگے، اداکار
بالی ووڈ کے اسٹار اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی شوٹنگ کے دوران انہیں مارتے تھے۔
بھارت میڈیا نے رنبیر کپور کا پرانا انٹرویو ایک بار پھر شایع کیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں سنجے لیلا کے ساتھ کام کرنا ایسا لگتا تھا جیسے مجھ پر تشدد ہورہا ہے اور وہ اکثر فلم سیٹ پر شوٹنگ کے دوران مارتے بھی تھے جس پر میں دل برداشتہ ہوجاتا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار نے 2006 میں سنجے کی فلم ساوریا سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور مذکورہ ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو اداکار نے انتہائی مشکل قرار دیا۔
رنبیر نے یہ بھی کہا کہ مار کھانے اور سخت پریشانی جھیلتے ہوئے ایک وقت ایسا بھی آیا کہ مجھے لگا فلم انڈسٹری کو چھوڑ دینا چاہیے کیوں کہ ایسے رویے سے مجھے لگتا تھا کہ اداکاری میرے بس کا کام نہیں اور میں یہ نہیں کرسکتا۔
اداکار نے مزید بتایا کہ بعد میں سجے لیلا بھنسالی سمجھ گئے کہ میں بہت جذباتی ہوں، آج میں نے فلمی دنیا میں جو سیکھا اور تجربہ حاصل کیا وہ ان ہی کی بدولت ہے۔