ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر کھانا پہنچانے کی ویڈیو وائرل

چند لمحوں کی ویڈیو کو خوب پذیرائی مل رہی ہے جب کہ صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں


ویب ڈیسک July 03, 2022
فوٹو فائل

بھارت میں ڈیلیوری بوائے نے شدید بارشوں کے دوران کھانا پہنچانے کیلئے گھوڑے کا استعمال شروع کردیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

دنیا بھر کے ریسٹورنٹس گاہکوں کی سہولت اور کاروبار میں اضافے کیلئے کھانے کی ہوم ڈیلیوری کررہے ہیں لیکن طوفانی بارشوں کے دوران ہوم ڈیلیوری کرنا ناممکن ہوجاتا ہے جس کی کئی وجوہات ہیں۔

تمام تر مشکلات کے باوجود ممبئی میں ہوم ڈیلیوری کے شعبے سے منسلک ایک ڈیلیوری بوائے نے تیز بارشوں کے دوران کھانا گھر تک پہنچانے کیلئے گھوڑے کا استعمال کرکے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

گھوڑے پر ہوم ڈیلیوری کی ویڈیو سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب خوب پذیرائی مل رہی ہے، صارفین کی جانب سے ڈیلیوری بوائے کو اپنے کام سے مخلص اور محنتی قرار دیا جارہا ہے جب کہ ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔

ایک صارف نے گھوڑے پر کھانا پہنچانے کو 'شاہی ڈیلیوری' کا نام دیا جب کہ ایک اور صارف نے کہا کہ 'میں امید کرتا ہوں کہ یہ پیزا ڈیلیور کرنے کا جارہا ہو'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں