بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کا اٹلی میں ریفرنڈم خالصتان کا نیا نقشہ جاری

سدھوموسے والا بھارتی پنجاب کی آزادی کا بڑا حامی تھا، بھارتی ایجنسیوں نے اُسے قتل کیا، سکھ رہنما


ویب ڈیسک July 03, 2022
فوٹو فائل

سکھ برادری نے اقلیتوں پر مظالم ڈھانے والے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا، جس میں الگ وطن کا خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت سے آزادی کے لیے سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام یورپی یونین کے رکن ملک اٹلی کے دارالحکومت روم میں خالصتان ملک کے قیام کیلیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھوں نے بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا۔

ریفرنڈم کے دوران سکھ رہنماؤں کی جانب سے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کیا گیا، جس میں بھارتی ریاست پنجاب کے علاوہ ہریانہ، ہماچل پردیش، راجستھان اور یو پی کے اکثر اضلاع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سکھ رہنما پرم جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ گلوکار سدھو موسے والا کو بھارتی ایجنسیوں نے قتل کروایا کیوں کہ وہ بھارتی پنجاب کی آزادی کے بڑے حامی تھے۔

سکھ فار جسٹس کے بانی پرم جیت سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے پیچھے بھارتی حکومت ہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں