ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں عمران خان

ہم کسی بھی وقت سری لنکا کی طرح مکمل معاشی و سیاسی انحطاط کا شکار ہوسکتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک July 03, 2022
—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل انتخابات کا فوری اعلان اور ان کا آزادانہ و شفاف انعقاد کو قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے موجودہ حکومت کے نام ایک پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فساد کی جس دلدل میں ہم دھنستے جارہے ہیں اس سے نکلنے کا واحد رستہ انتخابات کا فوری اعلان اور ان کا آزادانہ و شفاف انعقاد ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کرپشن سے جمع کردہ اورمنی لانڈرنگ سے ٹھکانے لگائے گئے اپنے 1100 ارب بچانے کیلئے بدمعاشوں کا یہ ٹولہ جس انداز میں عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے کچل رہا ہے اس کے بعد تو ہم کسی بھی وقت سری لنکا کی طرح مکمل معاشی و سیاسی انحطاط کا شکار ہوسکتے ہیں۔

Imran-Khan

سابق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں امپورٹڈ حکومت کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں