غداری کیس کی کل پھر سماعت مشرف کی پیشی غیریقینی

وکلا کچہری حملے کوجواز بناکرحاضری سے استثنیٰ، کارروائی روکنے کی استدعا کریں گے


Numainda Express March 10, 2014
پراسیکیوشن وارنٹ اجرا کی درخواست کریگا،عبدالرشید قتل کیس کی بھی کل سماعت ہے۔ فوٹو: فائل

سابق صدر جنرل(ر) پرویزمشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کل(منگل کو) ہوگی۔

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میںخصوصی عدالت نے پرویزمشرف کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کررکھا ہے۔ سابق صدر کے وکلااسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کے واقعے کوجواز بناکر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظران کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیںگے ۔ سابق صدرکے وکلا خصوصی عدالت کے فیصلوںکو سپریم کورٹ میںچیلنج کرکے فیصلہ آنے تک کارروائی روکنے کی استدعابھی کریںگے۔ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ عبدالرشید غازی قتل کیس میں بھی ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد واجدعلی خان نے پرویزمشرف کو 15مارچ کو طلب کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |