وزیراعظم کی مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم نے مسلم لیگ ق کے صدر کی رہائش گاہ پر ملاقات، سیاسی صورت حال پر غور


July 03, 2022
وزیراعطم کی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات (فوٹو ٹویٹر)

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پہنچ کر اُس سے ملاقات اور خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے مسلم لیگ ق کے صدر کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

دونوں رہنماوں کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، صوبائی وزیر ملک احمد خان اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا، سپریم کورٹ

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ملاقات میں ہونے والی انتہائی اہم پیشرفت کے حوالے سے پیر کو اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں