عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی خواجہ آصف کا دعویٰ

پی ٹی آئی کے رہنما نے ڈونلڈ لو سے ملاقات کر کے معافی کا پیغام پہنچایا، ہمارے پاس ثبوت ہیں، وزیردفاع


ویب ڈیسک July 03, 2022
—فائل فوٹو

ISLAMABAD: وزیردفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے امریکی سیکریٹری دفاع ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے اپنے الزامات پر معافی مانگ لی ہے، جس کا تمام ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے۔

وزیردفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما نے امریکا کے نائب سیکریٹری داخلہ ڈونلڈ لو سے ملاقات کی اور امریکی حکومت سے معافی مانگ کر سلسلہ وہیں سے شروع کرنے کی درخواست کی جہاں سے ٹوٹا تھا۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی امریکی حکومت سے معافی تلافی کی تمام تفصیلات اور شواہد ہمارے پاس آچکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکا کے خلاف نعرے لگانے والے کی ہوا نکل گئی ہے اور اب وہ امریکا کے پیر پکڑ رہا ہے، عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے، سلسلہ وہیں سے شروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے امریکی سفارت کارکوپیغام دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ وزیردفاع نے مزید کہا کہ امریکا کے معاملے پر عمران خان کی ہوا نکل گئی ہے اور اب پی ٹی آئی کی جانب سے ڈونلڈ لوکی منتیں ترلے کئے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں