قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب

اجلاس میں قومی سلامتی کے امور پر غور کیا جائے گا اور سیکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے


Staff Reporter July 03, 2022
فوٹو: فائل

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس 5 جولائی (منگل) کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا چھٹا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی اسمبلی چیمبر میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی کی صورت حال سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس منگل کو تین بجے طلب کیا گیا ہے. اجلاس میں سیکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں