نایاب جانوروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو بھارتی خواتین گرفتار

تھائی حکام نے بنکاک ایئرپورٹ پر خواتین کو گرفتار کرکے سو زائد نایاب جانور برآمد کرلیے


ویب ڈیسک July 04, 2022
فوٹو فائل

بھارتی خواتین بڑے پیمانے پر نایاب رینگنے والے جانوروں کی اسمگلنگ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پکڑی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو خواتین کے سامان سے 100 سے زائد نایاب جانور برآمد ہوئے جنہیں بھارت اسمگلر کیا جارہا تھا۔

محکمہ جنگلی حیات تھائی لینڈ کا کہنا ہے کہ جانوروں کی مالیت دو لاکھ تھائی بہات تقریباً 12 لاکھ روپے پاکستانی ہے۔

بھارتی شہریوں کے سامان سے برآمد ہونے والی جنگلی حیات میں 35 کچھوے، 20 سانپ، 50 گرگٹ، 2 آئیگوناز، کانٹو والے دو چوہے اور دو آرمیڈیلوز شامل ہیں۔

تھائی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں آئیگوناز مردہ حالت میں پائے گئے جب کہ دیگر رینگنے والے جانوروں میں ڈی ہائیڈریشن کی علامت پائی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں