ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ 3افراد ہلاک

حملہ آور کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ، پولیس حکام


ویب ڈیسک July 04, 2022
شاپنگ مال میں فائرنگ کا واقعہ دہشتگردی ہوسکتا ہے، پولیس:فوٹو:انٹرنیٹ

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کوپن ہیگن کے ایک شاپنگ مال میں مسلح نوجوان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ بائیس سالہ حملہ آورکے پاس رائفل اوردیگرآتشیں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ واقعہ دہشتگردی کی کارروائی ہوسکتی ہے۔حملہ آور کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

فائرنگ کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوربھگدڑ مچ گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرمال کے اطراف کی سڑکوں کو بند کردیا ہے۔

شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈنمارک کے شاہی خاندان نے ایک استقبالیہ بھی منسوخ کر دیا ہے جس کی میزبانی کراؤن پرنس فریڈرک نے کرنا تھی۔ حکام کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |