کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا
لاہور:
شدید گرمی اور حبس کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گڈاپ، سپر ہائی وے، گلستان جوہر، اسکیم 33، گلشن معمار، سہراب گوٹھ، احسن آباد، سعدی ٹاون، سرجانی ٹاون، تیسر ٹاون اور یوسف گوٹھ، ملیر، قائد آباد، نیو کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔
اس سے قبل، رات گئے نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی تھی۔ بارش کی پہلی بوند گرتے ہی بجلی کی فراہمی بھی معطل کر دی گئی۔
شہر کے دیگر علاقوں گلشن اقبال، ملیر، شارع فیصل، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی گھنٹوں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری رہا۔ رات گئے ان علاقوں میں بارش یا بوندہ باندی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔