پاکستانی فلمساز محمد علی آسکر 2022 میں دستاویزی فلموں کیلئے جج مقرر

ان کی ڈاکیومینٹری ’امنگ دی بلویز‘ کو ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا جاچکا ہے

محمد علی نقوی پاکستانی نژاد امریکی فلم ساز ہیں(فائل فوٹو)

PESHAWAR:
آسکر 2022 پاکستانی نژاد فلمساز محمد علی نقوی اکیڈمی آف موشن پکچر کے رکن بن گئے ہیں اور انہیں بطورِ جج مدعو کیا گیا ہے۔

فلم سازی میں متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کو آسکر 2022 میں دستاویزی فلموں کی کیٹیگری کا جج مقرر کر دیا گیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد علی نقوی نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا انہوں نے لکھا کہ 'مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میں اب ''دی اکیڈمی'' کا حصہ ہوں'۔
Load Next Story