کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی قیمت میں 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافہ

بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے

کے الیکٹرک نے تین سواسی ارب روپے وصول کرنے ہیں، کے الیکٹرک حکام:فوٹو:فائل

نیپرا نے کے الیکٹر ک صارفین کے لئے بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لئے کے الیکٹرک کو بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔ نیپرا نے اس سے قبل 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔


کے الیکٹرک حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے تین سو اسی ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ چئیرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک کو سستی بجلی لینے کے لئے نیپرا کی ضرورت ہوتو ہم حاضر ہیں۔ ہم سستی بجلی کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

 
Load Next Story