کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں غلافِ کعبہ کی زیارت ویڈیو وائرل

ایئر ہوسٹس نے فلائٹ میں موجود تمام مسافروں کو غلافِ کعبہ کی زیارت کروائی

کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں ایک مسافر کے پاس غلافِ کعبہ موجود تھا(فائل فوٹو)

پاکستان کی نجی ایئر لائن کی جانب سےایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

نجی ایئر لائن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک سحر انگیز ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر ہوسٹس پرواز میں موجود تمام مسافروں کو غلافِ کعبہ کی زیارت کروا رہی ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by AirSial (@airsialofficial)





ویڈیو کے کیپشن میں نجی ایئر لائن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ'' ہماری ایئر لائن کی ہوسٹس کے لیے واقعی ایک بابرکت لمحہ، جسے کراچی سے لاہور کی فلائٹ میں غلاف کعبہ کی زیارت کرنے کا موقع ملا، یہ خوشی اس نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی''۔








View this post on Instagram



A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)



کہا جا رہا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں ایک مسافر کے پاس غلافِ کعبہ موجود تھا جس کے کہنے پر ایئر ہوسٹس کو یہ سعادت حاصل ہوئی کہ اس نے تمام مسافروں کو غلافِ کعبہ کی زیارت کروائی۔
Load Next Story