18 سالہ لڑکی کو تشدد کے بعد کیمیکلز سے جلا کر قتل کر دیا گیا

پولیس نے جلی ہوئی لاش کھیتوں سے برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی

پولیس کی مدعیت میں فرحانہ بی بی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ فوٹو : فائل

لودھراں کے علاقے قریشی والہ میں 18 سالہ لڑکی کو تشدد کے بعد کیمیکلز سے جلا کر قتل کر دیا گیا۔

قریشی والہ پولیس نے جلی ہوئی لاش کھیتوں سے برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی، پولیس کی مدعیت میں فرحانہ بی بی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔


مقتولہ کی لاش کو کھیتوں سے اسپتال اور پوسٹ مارٹم کے بعد اسپتال سے گھر موٹر سائیکل پر پہنچایا گیا۔

ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق لاش دو روز پرانی ہے جسے کیمیکل سے جلایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو کیوں اور کس نے قتل کیا، جلد حقائق سامنے لے آئیں گے۔

مقتولہ کے بھائی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story