دہلی پولیس نے سدھو موسے والا کے قاتل کو گرفتار کرلیا

گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو بھارتی پنجاب میں قتل کیا گیا تھا

سدھو موسے والا کے قتل کی زمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی(فائل فوٹو)

کراچی:
پولیس نے کہا ہے کہ انکت نامی گینگسٹر ان شوٹرزمیں شامل تھا جنہوں نے 29 مئی کو پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں سدھو موس والا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے لارنس بشنوئی ،گولڈی برار گینگ سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب مجرمان کو گرفتار کیا ہے ان دونوں میں سے انکت نامی گینگسٹر ان شوٹرزمیں شامل ہےجو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ہیں۔


جبکہ دوسرا ملزم سچن بھیوانی سدھو موسے والا کیس کے چار شوٹرز کو پناہ دینے کا ذمہ دار تھا۔ دہلی پولس نے دونوں ملزمین کو کشمیری گیٹ بس اسٹینڈ کے قریب سے گرفتار کیاہے۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم، 30 ایم ایم پستول تین پنجاب پولیس یونیفارم، دو موبائل فون اور سِم کارڈ برآمد ہوا ہے جوکہ ممکنہ طور پر سدھو موسے والا کے قتل میں استعمال کیا گیا ہوگا۔
Load Next Story