راجن پور میں مسافر بس میں خاتون کیساتھ زیادتی کنڈیکٹر گرفتار

معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی


ویب ڈیسک July 04, 2022
پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کی تصویر۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی: راجن پور کے علاقے جام پور کی حدود میں مسافر بس میں دوران سفر خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے بس کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون بکھر سے کراچی جا رہی تھی کہ بس کنڈکٹر نے زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی پولیس کی جانب سے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے واقع میں ملوث ملزم سلیم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین کی جانب سے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی حقائق پر تفتیش کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں