بجلی بحران دس عدد ایل این جی کارگوز منگوانے کیلیے ٹینڈر جاری

جولائی کے لیے دو، اگست کے لیے پانچ کارگوز اور ستمبر کے لیے تین کارگوز منگوانے جارہے ہیں


ویب ڈیسک July 04, 2022
جولائی کے لیے دو، اگست کے لیے پانچ کارگوز اور ستمبر کے لیے تین کارگوز منگوانے جارہے ہیں (فوٹو : فائل)

بجلی کے بحران میں کمی کے لیے حکومت نے دس عدد ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے کمپنیوں سے بولیاں طلب کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، حکومت نے دس عدد ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے ٹینڈر جاری کردیے۔

ٹینڈر میں پاکستان ایل این جی نے کارگوز کی فراہمی کے لیے بولیاں طلب کرلی ہیں، ٹینڈر جولائی، اگست اور ستمبر کے کارگوز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

ٹینڈر کے مطابق جولائی کے لیے دو، اگست کے لیے پانچ کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں جب کہ ستمبر کے لیے تین کارگوز منگوانے جارہے ہیں۔

تمام کارگوز کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ سات جولائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں