اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 کوہ پیما ہلاک اور8 زخمی

برفانی تودا کوہ پیماؤں اور ان کے کیمپوں کو ساتھ بہا کر لے گیا


ویب ڈیسک July 04, 2022
برفانی تودے کی زد میں آکر 8 کوپیما زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

اٹلی میں ایک بڑے گلیشیر کے گرنے سے پیدا ہونے والے برفانی تودے نے 5 جانوں کو نگل لیا جب کہ 8 کوہ پیما زخمی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے پہاڑی سلسلے ڈولومائٹس کی سب سے بڑی چوٹی مارمولڈا میں گلیشیر گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ یہ تباہی گلیشیئر کی چوٹی پر 10 ڈگری سیلسیس کے ریکارڈ ترین درجہ حرارت کے ایک دن بعد پیش آئی۔

برفانی تودے کے ساتھ بڑے پہاڑی پتھر بھی گرے۔ تودا جہاں وہاں کوہ پیما کی ٹیم مزید اوپر جانے کی تیاری کر رہی تھی۔ برفانی تودا اپنے ساتھ ان سب کو بہا لے گیا۔ ملبے سے 5 لاشیں ملی ہیں جب کہ 8 کوہ پیما شدید زخمی ہیں۔

ایک زخمی کوہ پیما کی حالت نازک ہونے پر ٹریوسر منتقل کیا گیا جب کہ 5 زخمی ٹرینٹو اور دو زخمیوں کو بیلونو کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ برفانی تودا گرنے کے وقت وہاں کتنے کوہ پیما موجود تھے۔

امدادی کاموں میں ہیلی کاپٹرز اور سراغ رساں کتوں نے بھی حصہ لیا۔ گلیشیر کے قریب سے فلمائی گئی ایک ویڈیو میں برف، پتھر اور مٹی کے مرکب پر مبنی تودے کو پہاڑ سے نیچے گرنے کے دوران راستے میں آنے والی تمام چیزوں کو تہس نہس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل آن کلائمیٹ چینج کی ایک رپورٹ کے مطابق گلیشیرز کا پگھلنا 10 بڑے خطرات میں سے ایک ہے جو گلوبل وارمنگ، ماحولیاتی نظام اور بنیادی ڈھانچے کو درہم برہم کرنے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں