ہمارے پاس موسم سرما کےلیے گیس نہیں وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے دوران بھی بجلی چلی گئی


Web Desk July 04, 2022
(فوٹو فائل)

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے موسم سرما میں گیس کی عدم دستیابی کا عندیہ کا دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گیس کی کمی کا انکشاف وفاقی وزراء کی جانب سے گیس کی عدم دستیابی اور قیمت میں اضافے سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے عندیہ دیا کہ حکومت کے پاس موسم سرما کےلیے گیس دستیاب نہیں ہے، ہم آج ادھر ادھر سے گیس تلاش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی ٹرمینلز موجود ہیں لیکن گیس خریدی ہی نہیں گئی کیوں کہ دو سال پہلے چار ڈالر پر گیس مل رہی تھی جو اب چالیس ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ پچھلے سالوں میں ایک سو ستر ارب روپے کی ایل این جی خرید کر گھریلو صارفین کو فراہم کی گئی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ ہم مختلف ممالک تک پہنچ رہے ہیں کہ گیس کسی صورت مل سکے۔

دریں اثناء وفاقی وزراء کی جانب سے پریس کانفرنس کی جارہی تھی کہ دوران پریس کانفرنس لائٹ چلی گئی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔