طاقتور سمندری طوفان نے بحری جہاز کے دو ٹکڑے کردیئے 12 ہلاک

30 افراد لاپتہ ہیں جن کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوگئے


ویب ڈیسک July 04, 2022
30 افراد لاپتہ ہوگئے، فوٹو: فائل

ہانگ کانگ میں طاقتور طوفان کے باعث دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوجانے والا بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں ڈوبنے والے بحری جہاز سے 12 لاشیں ملی ہیں جب کہ 30 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ امدادی کاموں میں ہیلی کاپٹرز، کشییاں اور کوسٹ گارڈ کے غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔

چین کے کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں کے دوران 3 افراد کو زندہ نکالا گیا جب کہ 30 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ان کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ بحری جہاز سمندر کے بیچوں بیچ تھا جب طاقتور طوفان نے آن گھیرا۔ طوفان اتنا طاقتور تھا کہ بحری جہاز کے دوٹکڑے گئے اور دونوں سمندر میں ڈوب گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں