بھارت میں مسافر بس کھائی میں جا گری طلبا سمیت 16افراد ہلاک
بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش میں مسافر بردار بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 16 افراد ہلاک اور 25 کے قریب زخمی ہوگئے۔ بس میں 45 مسافر موجود تھے جن میں اسکول کے طلبا بھی شامل ہیں۔
ہلاک ہونے والے افراد میں اسکول کے بچے بھی شامل ہیں یہ طلبا بس میں اسکول جا رہے تھے۔ بس ایک خطرناک موڑ پر کھائی میں جا گری۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے سڑک پر کافی پھسلن تھی اور اس حساب سے بس کی رفتار بھی تیز تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی امدادی کام اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کیا۔
حادثے میں مسافر مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 7 کی افراد تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔