امریکا میں یوم آزادی پریڈ پر فائرنگ 6 ہلاک

فائرنگ کی زد میں آکر درجنوں افراد زخمی ہوئے


ویب ڈیسک July 04, 2022

امریکا میں یوم آزادی کی مناسبت سے نکلنے والی پریڈ پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کے علاقے ہائی لینڈ پارک میں پیش آیا ہے، جہاں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کی زد میں آکر 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 24 افراد زخمی ہوئے، حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہلاک افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کی پریڈ کے آغاز کے دس منٹ بعد ہی سپر اسٹور کی چھت سے فائرنگ شروع ہوگئی، جس سے بچنے کیلئے پریڈ میں شریک افراد بھاگنا شروع کردیا۔

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا، واقعے کی تحقیقات اور حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں