دہشت گرد تنظیموں سے ہمدردی سنگین غلطی ہے مفتی اعظم سعودی عرب

مسلمانوں کوچاہیے کہ ایسے لوگوں سے ہمدردی کے بجائے انھیں انکی اصلاح کاکہیں،شیخ عبدالعزیز آل الشیخ

مسلمانوں کوچاہیے کہ ایسے لوگوں سے ہمدردی کے بجائے انھیں انکی اصلاح کاکہیں،شیخ عبدالعزیز آل الشیخ ۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیموں سے ہمدردی اور ان کے لیے دعاگو ہونا سنگین غلطی ہے۔


سعودی اخبار کو انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کوچاہیے کہ ایسے لوگوں سے ہمدردی کے بجائے انھیں انکی اصلاح کاکہیں، سعودی وزارت داخلہ نے دہشتگردتنظیموں کی فہرست جاری ہونے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو ان جماعتوں کی فتنہ انگیز اورشرانگیز کارروائیوں سے آگاہی ہوگی جو لوگوں کو گمراہ اور غلط راہ پرڈال ر رہی تھیں۔
Load Next Story