غازی آباد میں نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر بہنوئی قتل

پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل


ویب ڈیسک July 05, 2022
فوٹو فائل

لاہور: غازی آباد میں انویسٹی گیشن پولیس نے بہنوئی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قتل کی یہ سفاکانہ واردات پنجاب کی تحصیل چچہ وطنی کے علاقے غازی آباد میں پیش آئی، جہاں اسد عرف کوڈو نامی ملزم نے اپنے بہنوئی کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسد عرف کوڈو نے اپنے بہنوئی افتخار کو نشے کےلیے پیسے نہ دینے پر چھریاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا۔

انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد سب انسپکٹر جمشید نے کہا کہ متاثرہ شخص کو فوری طور پر طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ حمزہ امان نے کہا کہ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائیں گے۔

رائے ونڈ؛ گھریلو تنازع پر سالے نے بہنوئی کو قتل کردیا

دوسری جانب رائے ونڈ کے نواحی گاؤں وطنہ میں گھریلو تنازع پر سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت مظہر کے نام سے ہوئی ہے اور وہ پنجاب پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل کا والد شوکت بھی زخمی ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص کانسٹیبل مظہر کا سالہ تھا جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں