کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرلی

شہروز خطرناک ترین چوٹی کے ٹو اور ماونٹ ایورسٹ پر پہلے ہی پاکستانی پرچم لہرا کرچکے ہیں


ویب ڈیسک July 05, 2022
شہروز دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگا پربت چوٹی سر کرلی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز نے 8ہزار 126 میٹر چوٹی پر صبح پونے 9 بجے قومی پرچم لہرایا۔شہروز نے 8 ہزار میٹر بلند آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔

شہروز کاشف کے والد سلمان نے نانگا پربت سر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہروز دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔وہ خطرناک ترین چوٹی کے ٹو اور ماونٹ ایورسٹ پر پہلے ہی پاکستانی پرچم لہرا کرچکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا

واضح رہے کہ شہروز کاشف کے والد نے ایکسپریس نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں حکومتی سپورٹ نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیابیوں کا کریڈٹ سب لیتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے جو سپورٹ ملنی چاہیے، وہ کوئی نہیں کرتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔