رواں برس غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

ہر سال نو ذوالحج کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے


ویب ڈیسک July 05, 2022
حج کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،سیکورٹی کمانڈر:فوٹو:فائل

LONDON: رواں سال غلاف کعبہ نو ذوالحج کے بجائے یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔

حرمین شریفین کے امورکے نگراں ادارے کے مطابق غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔ ہر سال نو ذوالحج کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے تاہم رواں سال عازمین حج کی بڑی تعداد کے پیش نظر غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



دوسری جانب حج سیکورٹی کے کمانڈر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ حج کے دوران نظم وضبط کو یقینی بنانے اورکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے مقامات مقدسہ میں سیکورٹی فورسزنے سیکورٹی حصارقائم کردیا ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں