انگلینڈ کی سیکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان پہنچے گی رپورٹ

سیریز کا انعقاد تین شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہونے کا امکان


ویب ڈیسک July 05, 2022
(فوٹو: پی سی بی) سیریز کا انعقاد تین شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہونے کا امکان

پاکستان کے خلاف سات ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سیکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی سیکیورٹی ٹیم ہوٹل ک اطراف اور اسٹیڈیم کے راستے سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لے گی، سیریز کا انعقاد تین شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہونے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں بنایا گیا ہے کہ انگلش بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گی کیونکہ پی سی بی کچھ میچز ملتان میں شیڈول رکھنے کا خواہاں ہے تاہم تین شہروں میں دو مقامات پر سیریز کھیلنے کی توقع کی جارہی ہے۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 15 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ تین ہفتوں پر متشمل دورے کے دوران پاکستان 7 میچز کی میزبانی کرےگا۔

Security

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |