کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

خلیج بنگال سے آنے والا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال سندھ میں موجود ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 05, 2022
کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی:فوٹو:فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی میں اورنگی ٹاؤن اورملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ کلفٹن، شارع فیصل اوراس سے متصل علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ صدر، اولڈ سٹی ایریا سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال سندھ میں موجود ہے۔ شہرمیں ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آئندہ چند روز تک بحیرہ عرب میں بالائی سطح پر ہواؤں کی گردش رہے گی۔ سسٹم کے پھیلاؤ کے باعث مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہورہی ہیں۔ سسٹم کا مرکز بحیرہ عرب میں موجود ہے۔ کراچی میں آج شام میں ہلکی بارش ہوگی۔

کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 27.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔جناح ٹرمینل پر 4.4، پی اے ایف مسرور بیس پر4.3 ،یونیورسٹی روڈ پر3.8ملی میٹر۔ ڈی ایچ اے فیزٹو میں 3.6 ملی میٹر اوراورنگی ٹاؤن میں 2.9 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

کیماڑی میں 7.5 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 5.9ملی میٹر، گلشن معمار میں 24.3 ملی میٹر، گلشن حدید 16، نارتھ کراچی 12.8 اور قائد آباد میں 11.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |