جامعہ کراچی خودکش حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد گرفتار
گرفتار دہشت گرد بارودی مواد بنانے کا ماہر اور خاتون خودکش حملہ آور شاری بلوچ کے شوہر سے رابطے میں تھا
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے جامعہ کراچی خودکش حملہ کیس کے سلسلے میں کالعدم قوم پرست تنظیم کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی وین کو خودکش حملے کا نشانہ بنانے والی خاتون شاری بلوچ کے شوہر ہیبتان بلوچ سے رابطہ بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے علاوہ گلبائی میں چینی انجینئرز کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنانے میں ملوث رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: جامعہ کراچی : خودکش دھماکے میں 3 چینی اساتذہ سمیت چار افراد جاں بحق
ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے بارودی مواد اور بم بنانے کی تربیت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔
گرفتاری کے بعد اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں ہونے والا حملہ خودکش تھا جس میں ایک خاتون ملوث تھی، کیس کی تمام اداروں نے ملک کر تفتیش کی، چوتھے دہشت گرد کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کالعدم بی ایل ای نے حملے کی ذمے داری قبول کی جس کے بعد کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر کو کارروائی میں گرفتار کیا گیا، دہشت گرد حملے کے بعد بلوچستان بھاگ گیا تھا، حملے کا ماسٹر مائنڈ پڑوسی ملک کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوا، گرفتار دہشت گرد سلیپر سیل کا کمانڈر ہے۔
ملزم عدالت میں پیش، جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے کراچی یونیورسٹی میں چائنیز باشندوں پر خودکش حملے کرنے کے مقدمے میں کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کراچی کے کمانڈر داد بخش کو 16 جولائی تک کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو کراچی یونیورسٹی میں چائنیر پر خود کش حملہ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کالعدم بی ایل اے کراچی کے کمانڈر ملزم داد بخش کو عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم بی ایل اے اور بی ایل ایف کراچی کا کمانڈر ہے، ملزم کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خود کش حملے میں ملوث تھا، کراچی میں چائنیز پر حملوں میں سہولت کاری کا کام کرتا تھا، ملزم کو گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے ملزم داد بخش کو 16 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔