کراچی سانحہ فیکٹری کی پہلی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پرآگئی
کراچی میں لگنےوالی آگ کی پہلی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پرآگئی جس میں فیکٹری مالک اورسرکاری محکموں کی غفلت کوسانحہ کا ذمہ دارٹھہرایا گیا ہے۔
سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ فیکٹری میں کوئی ہنگامی دروازہ نہیں تھا اورجب آگ لگی اس وقت فیکٹری میں 400 سے زائد ملازم تھے۔ رپورٹ میں سانحےکی تمام ذمہ داری فیکٹری مالک، انتظامیہ، شئیرہولڈر، لیبرڈیپارٹمنٹ، بلڈنگ کنٹرول، سوشل سیکیورٹی، اورشہری دفاع کے محکموں پرڈالی گئی ہے۔
اس سے قبل سائٹ تھانہ میں درج کی گئی ایف آئی آرمیں فیکٹری مالکان اوران ادروں کےخلاف قتل کی دفعہ لگائی گئی تھی۔