مکی اور منی ماؤس ’ڈزنی ‘ کو خیرباد کہنے کے لیے تیار

2024 میں مکی ماؤس کو ڈزنی کے ساتھ 95 برس مکمل ہوجائیں گے


ویب ڈیسک July 05, 2022
ڈزنی مکی ماؤس کے کردار کو 130 سے زائد فلموں میں استعمال کر چکا ہے(فائل فوٹو)

سال 2024 میں مکی ماؤس کے کردار کو 95 سال مکمل ہورہے ہیں اور اس موقع پر اس کے کاپی رائٹس ایکسپائر ہوجائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں میں بتایا گیا ہے کہ مشہورِ زمانہ کارٹون کردار مکی ماؤس بہت جلد 'ڈزنی اسٹوڈیو 'چھوڑنےوالا ہے، کیونکہ 2024 میں مکی کو ڈزنی اسٹوڈیو کے ساتھ 95 سال مکمل ہوجائیں گے اسٹوڈیو اس آئیکونک کارٹون کردار کے حوالے سے حاصل خصوصی رائٹس سے جلد محروم ہوجائے گا۔

علاوہ ازیں امریکی کاپی رائٹ قوانین کے تحت 2024 سے مکی ماؤس پبلک ڈومین کے طور پر دستیاب ہوگا اور عام افراد بھی اسے اپنے تخلیقی کاموں کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

تاہم جب کاپی رائٹس ایکسپائر ہوجائیں گے تو ہر فرد اس کردار کو کسی قسم کی اجازت یا معاوضہ اداکئے بغیر استعمال کرسکے گا۔

یاد رہے کہ اس آئیکونک کارٹون کردار 'مکی ماؤس ' کو 1928 میں اسکرین پر متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد یہ کردار ڈزنی کی شناخت ثابت ہوا تھا جبکہ ڈزنی اسٹوڈیو مکی ماؤس کو 130 سے زائد فلموں میں استعمال کر چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں