مصر شارک کے حملے میں 2 سیاح خواتین ہلاک

شارک حملے میں ہلاک ہونے والی خواتین کا تعلق رومانیہ اور آسٹریا سے ہے

شارک حملے میں ہلاک ہونے والی سیاح خواتین کی عمریں 68 اور 36سال ہیں، فوٹو: فائل

مصر کے بحیرہ احمر میں تفریح کی غرض سے آنے والی دو سیاح خواتین پر شارک نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں خواتین ہلاک ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں دو سیاح خواتین کو شارک نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا تاہم دونوں خواتین دوران علاج دم توڑ گئیں۔


مصر کے ساحل حشیش میں شارک کے حملے میں ہلاک ہونے والی خواتین کی عمریں 68 اور 36 سال ہے جن کا تعلق بالترتیب آسٹریا اور رومانیہ سے ہے۔ سیاحوں کو ساحل جانے سے روک دیا گیا اور تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

اس علاقے میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ کمیٹی ماحولیات، صحت اور میونسپل اداروں کے حکام پر مشتمل ہے۔
Load Next Story