وزیراعظم اوربلاول بھٹوکادورہ تھر سیکیورٹی انتظامات سےعوام کی مشکلات میں مزیداضافہ

سیکیورٹی وجوہات کے باعث مریضوں اور ان کے ورثا کے لئے اسپتال کے دروازے تک بند کرادیئے گئے ہیں۔


ویب ڈیسک March 10, 2014
سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے مٹھی کے بازار، دکانیں اور ہوٹل تک بند کرادیئے گئے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

LONDON: ایک جانب تھر کے باسی غربت، قحط اور ادویات کی قلت کے باعث اپنے جگر گوشوں کو موت کے منہ میں جاتے دیکھ رہے ہیں اور دوسری جانب اعلیٰ ترین سیاسی شخصیات کی آمد پر کئے جانے والے سیکیورٹی انتظامات نے ان کی زندگی کو مزید دو بھر کردیا۔

وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری امدادی کارروائیوں کی صورتحال کے جائزے کے لئے مٹھی پہنچ رہے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ بیماریوں اور قحط پر پابندی اور غذائی قلت جیسے ٹارگٹ کلر کو قید کرانے نہیں آرہے بلکہ اہلیان تھر کی مجبوریوں کا تماشا دیکھنے پہنچ رہے ہیں۔

اعلیٰ ترین سیاسی شخصیات کی آمد کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی میں گلیوں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی کی جارہی ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری شہر میں تعینات ہے، سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے شہر بھر کے بازار، دکانیں اور ہوٹلوں کے علاوہ مریضوں اور ان کے ورثا کے لئے اسپتال کے دروازے تک بند کرادیئے گئے ۔

بلاول بھٹو زردار کی سول اسپتال آمد سے قبل صحافیوں اور میاڈیا ٹیموں کو ان کی کوریج سے بھی روک دیا گیا اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اپنی مرضی سے دو صحافیوں کو اسپتال میں اپنے ساتھ لے گئے جس پر میڈیا کے نمائندوں نے احتجاج بھی کیا

میڈیا میں خبر نشر ہونے کے بعد وزیر اعظم نے سیکیورٹی انتظامات کے نام پر کئے جانے والے اقدامات کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مٹھی میں تمام اسپتال کھول د یئے جائیں اور مریضوں کو کسی صورت تکلیف نہیں پہنچنی چاہئیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |