طالبان زیرِزمین چھپائی گئی ملا عمر کی گاڑی منظرعام پر لے آئے

یہ گاڑی ملا عمر قندھار سے زابل دورے کے لیے استعمال کرتے تھے، طالبان


ویب ڈیسک July 05, 2022
طالبان نے 2015 میں ملا عمر کے انتقال کرجانے کی تصدیق کی تھی، فوٹو: ٹوئٹر

افغانستان میں چھپائی گئی طالبان کے بانی ملا عمر کے زیر استعمال رہنے والی گاڑی کو طالبان حکومت منظر عام پر لے آئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طالبان حکومت سے وابستہ ایک عہدیدار محمد جلال نے اپنی ٹوئٹ میں زمین کھود کر ایک گاڑی کو نکالنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کو محفوظ رکھنے کے لیے اسے پلاسٹک شیٹ سے بھی ڈھکا گیا تھا۔ ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ گاڑی طالبان کے بانی ملا عمر کے زیر استعمال رہی ہے۔



محمد جلال نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ مرحوم امیر ملا عمر امریکی حملے کی شروعات کے دوران قندہار سے زابل کے سفر کے لیے یہی ویگو گاڑی استعمال کیا کرتے تھے۔

یہ خبر پڑھیں : افغان طالبان نے ملا عمر کے آخری ٹھکانے کی تصاویر جاری کردیں

تاہم ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کہ یہ گاڑی کب اور کس علاقے میں دفن کی گئی۔

قبل ازیں طالبان نے وہ گھر بھی دکھایا تھا جہاں ملا عمر نے اپنی آخری ایام گزارے تھے۔ وہ جولائی 2015 میں علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں