رشوت لینے کا الزام عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکریٹری کی اینٹی کرپشن میں طلبی
اینٹی کرپشن نے چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو وسیم طارق کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا
کراچی:
اینٹی کرپشن نے رشوت لینے کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پرنسپل سیکریٹری کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری منصوبوں میں کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کے الزام کی تحقیقات کیلئے طاہر خورشید کو 6 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر خورشید پر افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ پیسے لے کر کرنے کا بھی الزام ہے۔
طاہر خورشید پر الزام ہے کہ وہ سڑکوں کے ٹینڈرز کی منظوری دینے کیلئے کڑوروں روپے رشوت وصول کرتا تھا، پراجیکٹ کے اضافی فنڈز کی منظوری کیلئے بھی وسیم طارق اور طاہر خوشید پر کڑوروں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو وسیم طارق کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔