بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے لئے باغیوں کی مدد کی جائے ایمن الظواہری

شام میں جہاد میں باغیوں کی مدد کرنا اسرائیل کو شکست دینے کی طرف ہمارا پہلا قدم ہوگا، ایمن الظواہری


Reuters September 13, 2012
ایمن الظواہری نے کہا کہ امریکا درپردہ بشار الاسد کی حکومت کی مدد کر رہا ہے. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے مسلمانوں سے شام میں بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے میں باغیوں کی مدد کی اپیل کی ہے۔

ایمن الظواہری نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں مشرق وسطیٰ اور دیگراسلامی ممالک کی حکومتوں کو اسلام کے مقصد کو آگے نہ بڑھانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت اورفوج پر بھی تنقید کی۔

ایمن الظواہری کا کہنا تھا کہ امریکا درپردہ بشار الاسد کی حکومت کی مدد کر رہا ہے کیونکہ اسے ڈر ہے کہ دوسری کوئی حکومت کے اقتدار میں آنے سے خطے میں اسرائیل کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام میں جہاد میں باغیوں کی مدد کرنا اسرائیل کو شکست دینے کی طرف ہمارا پہلا قدم ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |