الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کے فور منصوبے کے افتتاح سے روک دیا

انتخابات تک کسی منصوبے کا آغاز یا افتتاح نہیں ہوسکتا،الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک July 05, 2022
فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے دورے کا نوٹس لیتے ہوئے کے فور4 منصوبے کے افتتاح سے روک دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے دورے کے شیڈول کا نوٹس لے لیا،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ٹھٹہ کی طرف سے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ انتخابات تک کسی منصوبے کا آغاز یا افتتاح نہیں ہوسکتا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیاجاچکا ہے،شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت پولنگ 24 جولائی کو ہو گی،ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابات کے شیڈول کے بعد یہ دورہ نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعظم نے گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کے فور منصوبے کے آغاز کے لیے ٹھٹہ کا دورہ کرنا تھا۔

 

 

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں