براڈپیک کی مہم جوئی کے دوران ایک اور پاکستانی کوہ پیما لاپتہ

خراب موسم کے باعث سرچ آپریشن نہیں کیا جاسکا، ذرائع

MOSCOW:
براڈپیک کی مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما شریف سدپارہ لاپتہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر ملکی کوہ پیماؤں کے ہمراہ براڈپیک کی مہم جوئی پر جانے والے کوہ پیما شریف سدپارہ لاپتہ ہوگئے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ساتھی کوہ پیما دلاور سدپارہ اور مراد سدپارہ کی جانب سے شریف سدپارہ کو ریسکیو کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، جس کے بعد متعلقہ ایڈونچر کمپنی نے آرمی ایوی ایشن سے ریسکیو کرنے کےلیے رابطہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث سرچ آپریشن نہیں کیا جاسکا، کل دوبارہ ریسکیو کی کوشش کریں گے۔
Load Next Story