وزیراعلیٰ سندھ تھر میں اموات کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کریں وزیراعظم

چولستان اور تھرپارکر کے حالات ایک جیسے ہیں تو تھرپارکر میں اموات کیوں ہوئی؟، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک March 10, 2014
اس بات کی تحقیق کی جائے کہ تھر میں بھیجی گئی گندم کی تقسیم کیوں نہیں ہوئی، نواز شریف فوٹو؛ایکسپریس نیوز

وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ تھر میں خوراک کی قلت کے باعث ہونے والی اموات کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مٹھی میں تھر کی صورتحال پر بریفنگ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ تھر میں ایسی صورتحال پیدا نہ ہو اور جن عناصر کے باعث صورتحال اس نہج تک پہنچی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کی صورتحال سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیق کی جائے کہ تھر میں بھیجی گئی گندم کی تقسیم کیوں نہیں ہوئی، چولستان اورتھرپارکر کے حالات ایک جیسے ہیں تو تھرپارکر میں اموات کیوں ہوئی؟۔

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے تھر کے متاثرین کے لئے ایک ارب روپے امداد کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ علاج کے لیے تھرپارکر سے باہر نہیں جاسکتے انھیں یہیں علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس میں وفاقی اور پنجاب حکومت سندھ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں