تھر میں قحط سالی کی اصل تصویر پیش کیوں کی وزیراعلیٰ سندھ میڈیا پر ہی برہم

گندم کے 60 ہزار تھیلے بھیجے گئے لیکن گندم کی تقسیم میں غفلت برتنے پر تھر کی انتظامیہ کو تبدیل کردیا گیا،قائم علی شاہ


ویب ڈیسک March 10, 2014
گندم کے 60 ہزار تھیلے بھیجے گئے لیکن گندم کی تقسیم میں غفلت برتنے پر تھر کی انتظامیہ کو تبدیل کردیا گیا، قائم علی شاہ فوٹو: فائل

WARSAW: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تھر پارکر میں قحظ سالی سے اصل حقائق عوام کے سامنے لانے پر میڈیا کو ہی قصور وار قراردے دیا اسے کہتے ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری۔

مٹھی میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت تھر کی صورتحال سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ غذائی قلت پر تھرپارکر کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے صوبائی کی جانب سے گندم کے 60 ہزار تھیلے بھیجے گئے لیکن گندم کی تقسیم میں غفلت برتنے پر تھر کی انتظامیہ کو تبدیل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں عام گاڑیاں کام نہیں کرتی جس کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سندھ حکومت کی کوتاہی کوچھپاتے ہوئے الٹا میڈیا پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے۔

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ تھر میں 70 فیصد علاقوں میں سڑکیں بن چکی ہیں اور دور دراز علاقوں تک بھی با آسانی رسائی ممکن ہے، تھر کے ہر علاقے میں اسپتال موجود ہیں لیکن وہاں کوئی سہولیات دستیاب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں تھرپارکرمیں اگر اکتوبرمیں بارش نہ ہو تو اسے قحط زدہ قرار دیا جاتا تھا لیکن اس بار اکتوبرمیں بارش نہیں ہوئی اس کے باوجود تھرپارکر کو قحط زدہ علاقہ قرارنہیں دیا گیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں