سندھ میں سینیٹ کی خالی نشست کے لئے ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری

پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشست کے لئے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کردیا

سینیٹ کی نشست ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی:فوٹو:فائل

سینیٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث ٹیکنوکریٹ کی خالی نشست پرضمنی انتخاب میں پولنگ جاری ہے۔


صبح سے شروع ہونے والی پولنگ شام چار بجے تک جاری رہے گی۔پولنگ سندھ اسمبلی کی بلڈنگ میں ہورہی ہے۔ ضمنی انتخاب میں تین امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو سینٹ کی نشست کی امیدوار ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔
Load Next Story