مجھے طالبان خان کہنے والی جماعتوں نے خطے میں امریکا کی جنگ لڑی عمران خان

تھرکے قحط کی ذمہ داری جاگیردارانہ ذہنیت ہے۔جب لوگوں کے مال مویشی مر رہے تھے تو وہاں فیسٹیول منایا جارہا تھا،عمران خان


ویب ڈیسک March 10, 2014
ملک میں آج جتنا برا حال عوام کا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،عمران خان فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں طالبان خان کہنے والی جماعتیں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی نے خطے میں امریکا کی جنگ لڑی ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی اس سلسلے میں ہم عدالت بھی گئے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے خوشاب میں ضمنی انتخابات میں کھل کر دھاندلی کی گئی، جمعرات کو وہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کریں گے جس میں وہ عام انتخابات کے 4 حلقوں اور ضمنی انتخابات کی دھاندلی سے متعلق بات کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں آج جتنا برا حال عوام کا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، ملک میں مہنگائی کی انتہا ہے، یہاں پانی ہے نہ بجلی۔ تھرپارکر کے قحط کی ذمہ داری جاگیردارانہ ذہنیت ہے۔ جب لوگوں کے مال مویشی مر رہے تھے تو وہاں فیسٹیول منایا جارہا تھا۔ کیا سندھ حکومت کو ایک ماہ قبل صورتحال کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے ان کا موقف واضح ہے کہ جو گروپ مذاکرات کرتا ہے اس سے بات کی جائے اور جو مذاکرات نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی کے رہنما انہیں طالبان خان کہتے ہیں درحقیقت انہوں نے ہی 5 سال امریکا کی جنگ لڑی، اس کے لئے ایک سیاسی جماعت کی رہنما کو این آر او دلویایا گیا، ایک جماعت کے سربراہ پر ان کی والدہ اور ماموں ہی ڈالر لینے کا الزام لگا رہے ہیں اور ایک جماعت کے قائد 20 برسوں سےبرطانوی شہریت لئے بیٹھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں