راولپنڈی میں نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

قیمتوں میں اضافہ بدھ 6 جولائی سے کر دیا گیا


ویب ڈیسک July 06, 2022
فوٹو : فائل

کراچی: آٹا اور میدہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد راولپنڈی کے نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دیں۔

تفصیلات کے مطابق پتیری سرخ روٹی کی نئی قیمت 15 روپے، خمیری روٹی کی قیمت 20 روپے، نان کی قیمت 25 روپے اور پراٹھہ روغنی نان کی قیمت 40 روپے کر دی گئی۔

صدر ایسوسی ایشن شفیق قریشی کے مطابق آٹا، میدہ، فائن آٹا، گھی، خشک دودھ اور تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا، سرخ آٹے کی بوری 6500 روپے اور میدہ کی بوری 8 ہزار روپے ہوگئی۔

قیمتوں میں اضافہ بدھ 6 جولائی سے کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں