فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

اینٹی کرپشن نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان سے ریکارڈ طلب کرنے کے لیے مراسلہ بھیج دیا

تحقیقات کا آغاز شہریوں کی درخواست پر کیا گیا، اینٹی کرپشن (فوٹو فائل)

عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اینٹی کرپشن نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان سے فرح گوگی سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ای سی پی کو باقاعدہ مراسلہ بھی بھیج دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریکارڈ فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز اور ہاؤسنگ سوسائٹی جی۔ مگنولیا (G Magnolia) کے حوالے سے طلب کیا گیا ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیے: فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی جی مگنولیا کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز شہریوں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فرح گوگی ہاؤسنگ سوسائٹی جی مگنولیا تعمیر کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز کی چیف ایگزیکٹو ہیں۔
Load Next Story