سدھوموسے والا کے قاتلوں کا جشن ویڈیو وائرل

سدھو موسے والا کے قاتلوں نے پستول لہرا کر جشن منایا

گلوکار سدھو موسے والا کو مئی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا:فوٹو:فائل

بھارتی پنجاب کے مشہورگلوکار سدھو موسے والا کے قاتلوں کی جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق سدھو موسے والا کے قاتلوں میں شامل 18 سالہ انکت سرسا کے موبائل سے ویڈیو برآمد ہوئی جس میں سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے بعد پانچ افراد جشن منا رہے ہیں۔




سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سدھو موسے والا کے قاتل ایک گاڑی میں بیٹھے ہیں جس میں پنجابی گانا چل رہا ہے۔ پانچوں افراد گانے کی دھن پراپنے پستول لہرا کر جشن منا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: دہلی پولیس نے سدھو موسے والا کے قاتل کو گرفتار کرلیا

 

پولیس کے مطابق انکت سرسا نامی گینگسٹر ان شوٹرزمیں شامل تھا جنہوں نے 29 مئی کو پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں سدھو موسے والا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
Load Next Story