قربانی کے جانور گھروں تک پہنچانے کیلئے فری سروس فراہم کرنے کا اعلان
فری شٹل سروس فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں
LONDON:
مویشی منڈیوں سے قربانی جانور خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، راولپنڈی میں گھروں تک جانور پہنچانے کے لئے فری سروس مہیا کرنے کی سہولت متعارف کروانے کا حکم دیدیا۔
حکومتی ہدایت نامے کے مطابق پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں سے گھروں تک جانور پہنچانے کے لئے فری شٹل سروس فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ہر منڈی میں شٹل سروس کی دو، دو لوڈر گاڑیاں فراہم کی جائیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شٹل سروس کے اخراجات بلدیاتی ادارے اپنے بجٹ سے ادا کریں گی جبکہ سروس صبح 7بجے سے رات 9 بجے تک ہوگی، جس کا آغاز کل سے ہوگا۔
وزارت بلدیات پنجاب نے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو سرکلر جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ تمام سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مشترکہ کام کرنے کے پابند ہوں گے۔