یو اے ای میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت

شارجہ کے ایئرپورٹ پر پاکستانی شہری کے پیروں میں بندھی پٹیوں سے 4 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی تھی


متحدہ عرب امارات میں منشیات کی اسمگلنگ کی سزا موت ہے تاہم اس پر بہت کم عمل درآمد کیا جاتا ہے. فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت سنا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی شہری کو گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے ایئرپورٹ پر حراست لے کر اس کے پیروں میں بندھی پٹیوں سے 4 کلوگرام ہیروئن برآمد کی تھی۔ عدالت نے شواہد کی روشنی میں اسے منشیات کی اسمگلنگ کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے۔ عدالتی فیصلے میں ملزم کو فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لئے 15 دن کی مہلت بھی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں منشیات کی اسمگلنگ کی سزا موت ہے تاہم اس پر بہت کم عمل درآمد کیا جاتا ہے اور عام طور پر یہ سزائیں عمر قید میں بدل دی جاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |