الیکشن ایکٹ ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست اعتراضات کے بعد واپس

درخواست میں عوامی مفاد اور عوامی دلچسپی کے کسی معاملے کی نشاندہی نہیں کی گئی، رجسٹرار آفس


ویب ڈیسک July 06, 2022
درخواست میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کرنے کی استدعا کی گئی تھی (فوٹو فائل)

BEIJING: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی الیکشن ایکٹ ترامیم کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے سے متعلق درخواست پر اعتراضات لگا دیے، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں عوامی مفاد اور عوامی دلچسپی کے کسی معاملے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

رجسٹرار آفس سے لگائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ فریقین کو درخواست کی کاپی بھی فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی درخواست گزار نے دستیاب متعلقہ فورم سے رجوع کیا جب کہ درخواست گزار نے تسلیم کیاکہ معاملہ کسی دوسرے عدالتی فورم پر زیر التوا بھی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عمران خان نے الیکشن ایکٹ ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیں

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن ایکٹ ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ ایڈووکیٹ عزیر کرامت بھنڈاری کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں