سینیٹ انتخاب سندھ سے ٹینکوکریٹ کی نشست پر پیپلزپارٹی کی امیدوار کامیاب

پیپلزپارٹی کے 94 اور تین تحریک انصاف کے منحرف اراکین کریم بخش گبول ،شہریار شر اسلم ابڑو نے ووٹ کاسٹ کیا


ویب ڈیسک July 06, 2022
فوٹو : فائل

KHYBER PAKHTUNKHWA/ NORTH WAZIRISTAN: پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر خالدہ سکندر مھیندرو سندھ سے سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ کی نشست پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان بالا کی ٹینکوکریٹ کی نشست پر الیکشن ہوئے جس میں تین امیدواروں نے حصّہ لیا جب کہ کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر خالدہ سکندر کے حصّے میں آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح سے شام 4 بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہا جس کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے نتائج کا اعلان کیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے نورالحق قریشی امیدوار تھے، سینیٹ انتخاب میں ڈاکٹر خالدہ سکندر مھیندرو سینیٹ کی نشست پر 97 ووٹ لیکر کامیاب ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 94 اور تین تحریک انصاف کے منحرف اراکین کریم بخش گبول ،شہریار شر اسلم ابڑو نے ووٹ کاسٹ کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں